ایرانی صدارتی طیارے کافضامیں استقبال۔مسعود پزشکیان نے وڈیوشیئرکردی
لڑاکاطیاروں نے معززمہمان کا جہاز حفاظتی حصارمیں لے لیا
سکرین شاٹ
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا طیارہ پاکستانی حدودمیں داخل ہواتو پاک فضائیہ کے لڑاکاطیاروں نے معززمہمان کا جہاز حفاظتی حصارمیں لے لیا۔اس منظر کی وڈیو مسعودپزشکیان کے ایکس اکائونٹ پر شیئرکی گئی ہے۔اس پرفارسی میں لکھاگیاہے فضامیں بلندیوں پر استقبال۔
وڈیوایرانی صدرکے طیارے کے اندرسے بنائی گئی۔
استقبال در ارتفاع | ورود هواپیمای رئیسجمهور به حریم هوایی پاکستان؛ pic.twitter.com/qal3rxw6va
— pezeshkian (@drpezeshkian2) June 23, 2026
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے بعد ڈاکٹر مسعودپزشکیان پاکستانی قیادت کا شکریہ اداکرنے کے لیے ایک روزہ مختصر دور ے پر اسلام آبادآئے ہیں۔ایرانی صدرکی آمدپر 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔