پی سی بی نے کون سے3کھلاڑی ریڈبال کیمپ میں شامل کرلیے؟

سعود شکیل اور محمد رضوان فٹنس مسائل سے دوچار

June 24, 2026 · اسپورٹس

فائل فوٹو

پی سی بی نے ریڈ بال کیمپ میں عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حمزہ نذر کو شامل کر لیا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام کیمپ جاری ہے جہاں کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ پر سناریو بیسڈ پریکٹس میچز کھیل رہے ہیں۔

پریکٹس میچز میں بیٹرز اور بولرز کو مختلف اہداف دیے جا رہے ہیں ۔ کوچز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بیٹرز کو مختلف میچ صورتحال کے مطابق ٹاسک دیے گئے ہیں اور بولرز کو مخصوص منصوبہ بندی کے تحت بولنگ کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق نوجوان بیٹر شاہ زیب خان کو وائٹ بال کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بال کیمپ میں کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کے باعث طلب کیا گیا ہے۔ سعود شکیل اور محمد رضوان فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔