کرمانشاہ میں فائرنگ سے پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکار شہید
پاسدارانِ انقلاب نے اسے ایک ’دہشتگرد حملہ‘ قرار دیا ،2 افراد زخمی بھی ہوِئے
June 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تہران: ایران کے صوبے کرمانشاہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پاسدارانِ انقلاب کے 2 اہلکارشہید ہو گئے ۔
کرمانشاہ میں پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ پاوہ شہر میں پیش آیا اور اس میں 2 افراد زخمی بھی ہوِئے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے اسے ایک ’دہشتگرد حملہ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت خالد خالدینیا اور برہان کرسانی کے ناموں سے ہوئی ہے۔