دوحہ میں امریکی اور ایرانی وفود موجود۔براہِ راست ملاقات طے نہ ہوسکی
امریکی ایلچی ثالث ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان قطری وزارت خارجہ
July 1, 2026 · بام دنیا
امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں، تاہم ایرانی وفد کے ساتھ ان کی کسی براہِ راست ملاقات کا شیڈول طے نہیں کیا گیا۔
قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی ایلچی ثالث ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں جاری سفارتی رابطوں اور مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی اپنے وفد کی دوحہ آمد کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی حکام کے ساتھ کسی براہِ راست ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں۔