بغداد میں دھماکوں کی اطلاع۔ امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

روسی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد نقصان کی نوعیت فوری طور پرواضح نہ ہو سکی

July 1, 2026 · بام دنیا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سفارتخانے کی عمارت کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

تاحال عراقی یا امریکی حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔