اسرائیل نے ایرانی جاسوسی کے الزام میں امریکی شہری گرفتار کر لیا
حساس مقامات کی تصاویر ،ویڈیوز ایران کو بھیجنے کا الزا۔جلد فردِ جرم عائد کیے جانےکا امکان
اسرائیلی پولیس نے ایران کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں 20 سالہ امریکی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ وہ تہران سے منسلک ایک ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا اور اسرائیل کے حساس مقامات کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنے کے عوض ہر کام کے بدلے دسیوں سے لے کر سیکڑوں ڈالر تک معاوضہ وصول کرتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو 9 جون کو یروشلم ڈسٹرکٹ پولیس نے گرفتار کیا تھا، جبکہ استغاثہ کی جانب سے اس کے خلاف پراسیکیوٹر کا اعلامیہ بھی عدالت میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے بعد آئندہ چند روز میں اس پر باضابطہ فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسرائیل میں امریکی سفارت خانے نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔