روس کی پاکستان۔ افغانستان سے مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی اپیل

اسلام آباد اور کابل فوری طور پر مسلح تصادم کا خاتمہ کریں۔ روسی وزارت خارجہ

July 1, 2026 · بام دنیا

روس نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحدی کشیدگی اور باہمی اختلافات کے حل کے لیے طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی اور سیاسی ذرائع اختیار کریں۔

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سرحدی علاقوں میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد اور کابل فوری طور پر مسلح تصادم کا خاتمہ کریں اور تمام تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں۔

بیان میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے۔