اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کا جواب دیا جائے گا ،عباس عراقچی

اسرائیلی فوج ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کی تیاری کر رہی ہے، صہیونی وزیر دفاع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور قیادت کے خلاف کسی بھی خطرے کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

ان کا یہ بیان اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا تو اسرائیل ’طاقت کے ساتھ‘ جواب دے گا۔

اس بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیلی فوج ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مندرجات ’بالکل واضح‘ ہیں اور سب اس کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق امریکی صدر نے اس امر کا عندیہ دیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کو اس فریم ورک کا پابند رکھے گا تاہم اگر اسرائیل اس سے انحراف کرتا ہے تو ایران جواب دے گا۔