وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔
فوٹو ریلیز
تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف گرینڈ امام خمینی مصلیٰ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔
تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔
Tehran: 3 July 2026.
At the invitation of the President of the Islamic Republic of Iran H.E Dr Masoud Pezeshkian, Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif attended the funeral ceremony of the late Supreme Leader of the Islamic Republic of Iran, Ayatollah Seyyed Ali Khamenei, who… pic.twitter.com/BDD5wGIOMO
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 3, 2026
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد نے بھی ایرانی حکام سے اظہارِ تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے اسلام کے لیے شہید سپریم لیڈر کی گراں قدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔
سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد، ارکانِ پارلیمان اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ جنازے میں شرکت کی۔
وزیراعظم اور پاکستانی وفد نے شہید آیت اللہ خامنہ ای کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایران کے لیے خیر و سلامتی کی دعا بھی کی۔