خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا

انتظامی امور میں گورنر، وزیراعلیٰ یا کابینہ کے مشورے کے مطابق عمل کریں گے.

July 6, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا۔

بل کی منظوری کے بعد اب چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا تقرر گورنر، وزیراعلیٰ کے مشورے پر کریں گے، انتظامی امور میں گورنر، وزیراعلیٰ یا کابینہ کے مشورے کے مطابق عمل کریں گے اس حوالے سے آرڈیننس 1978ء کی دفعات 3، 4، 6، 7، 8 اور 9 میں ترامیم منظور کر لی گئیں۔

بل کے متن کے مطابق متعلقہ دفعات میں جہاں مناسب ہو لفظ ’’گورنر‘‘ کی جگہ ’’حکومت‘‘ استعمال کیا جائے گا، چیئرمین کی تقرری سے متعلق آئین کے تحت گورنر کا کردار برقرار رکھا جائے گا، پبلک سروس کمیشن کے قانونی و انتظامی ڈھانچے کو آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا، انتظامی اختیارات سے متعلق ابہام کا خاتمہ کیا جائے گا، مجوزہ ترامیم سے شفافیت، میرٹ اور بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ ملے گا۔