راولپنڈی: عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا

پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات

July 7, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔

عمران خان سے ملاقاتوں کا آج دن ہے، ایک دن قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ملاقات کے لیے ناموں کی فہرست بھی اڈیالہ جیل کو دی گئی تھی تاہم حسب معمول ملاقات نہ ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔

پولیس نے فیکٹری ناکے سے آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگادیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

عمران خان کی بہنوں کی جانب سے کارکنوں کو کال دینے کے باوجود کارکنوں کی کم تعداد پہنچی۔