تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت وعدوں کی پاسداری کریں، ترجمان دفتر خارجہ
ہ کسی بھی نئے تنازع یا تصادم میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں، خطے میں پائیدار امن کے لیے مسلسل رابطہ، بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے ، بیان
فائل فوٹو
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت وعدوں کی پاسداری کریں۔
پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہو۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی نئے تنازع یا تصادم میں کسی بھی فریق کا مفاد نہیں، خطے میں پائیدار امن کے لیے مسلسل رابطہ، بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ تمام فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ خطے اور اس سے باہر باہمی افہام و تفہیم، احترام اور مشترکہ خوشحالی کی ایک مضبوط اور دیرپا بنیاد فراہم کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کے دفتر نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
🔊PR No.1️⃣6️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Press Release https://t.co/8BcND3LSHM
🔗⬇️ pic.twitter.com/sDWaaOFYQ6
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 8, 2026