مولانا فضل الرحمٰن سے اخترمینگل کی ملاقات ، بلوچستان کے معاملے پر گفتگو

امن و امان کی صورت حال کسی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں ۔دونوں رہنماؤں کا اتفاق

July 9, 2026 · اہم خبریں, قومی
فوتو ریلیز

فوتو ریلیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کسی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں ۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام پاکستان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے مسئلے پر اختر مینگل نے فضل الرحمٰن سے ملاقات کی اور وہ وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی، اور بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال پر غوروخوض اور انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں اتفاق کیا کہ امن وامان کی صورت حال کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں ۔

ترجمان جےیوآئی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے معیشت اور امن وامان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سربراہ جے یوآئی اور اخترمینگل کی ملاقات کے دوران اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا عبیدالرحمٰن بھی موجود تھے۔