بلوچستان: ضلع واشک میں فائرنگ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق
فائرنگ کا یہ واقعہ واشک کی تحصیل ماشکیل میں پیش آیا ،ڈپٹی کمشنر
فائل فوٹو
کوئٹہ: ضلع واشک میں فائرنگ کے واقعے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
واشک کے ڈپٹی کمشنر عبدالمجید سرپارہ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ واشک کی تحصیل ماشکیل میں پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کو جاں بحق کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔