وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی بازگشت ، نئے نام زیر غور
رانا ادارت شریف، وجیہہ قمر، علی زاہد، رانا احسان افضل و دیگر کے ناموں پر غور
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور نئے وزرا کی شمولیت کیلیے زیر غور نئے نام سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے لیے رانا ادارت شریف، وجیہہ قمر، علی زاہد، رانا احسان افضل کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔اختیار ولی، نوشین افتخار، عبدالرحمٰن کانجو، شمائلہ رانا، فیصل سبزواری، مختار ملک اور آمنہ بتول کی بھی شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شاہ زیب درانی، سینیٹر افنان اللّٰہ، سینیٹر بشریٰ انجم کو ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، نئے شامل ہونے والے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا۔
قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیےبعض وزارتوں کو ضم کیا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء سے قلمدان واپس لیے جانے کا بھی امکان ہے۔