کوہاٹ: لاچی میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گھر میںتقریب جاری تھی اور باہر شدید بارش ہو رہی تھی۔ چھت گرنے سے موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔مقامی ذرائع

July 14, 2026 · اہم خبریں, قومی

کوہاٹ کے علاقے لاچی میں مالگین کے مقام پر ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شدید طوفانی بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں ایک تقریب جاری تھی اور باہر شدید بارش ہو رہی تھی۔ چھت گرنے سے وہاں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، جبکہ حادثے میں ایک بچی اور 8 خواتین شدید زخمی ہوئیں۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حقائق جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔