پشاور:گھر میں آتشزدگی،ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
ہلاکتیں آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے اور سرچ آپریشن کے دوران مکان کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاکتیں آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، تاہم واقعے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مکان کے جس حصے میں آگ بھڑکی وہاں فرنیچر اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔