نورین نیازی کے انٹرویو کا وائرل ہونے والا حصہ صرف ادارتی جائزے کیلئے بھیجا تھا،صحافی

اس وقت مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جھڑپوں کو ایک سال مکمل ہوا تھا، اسی مناسبت سے نورین نیازی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔احتشام اللہ بیہلم

July 20, 2026 · اہم خبریں, قومی

 اسلام آباد: نورین نیازی کا متنازع انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے ریکارڈ کرنے والے صحافی احتشام اللہ بیہلم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹرویو 15 مئی کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے احتشام اللہ بیہلم نے بتایا کہ اس وقت مئی 2025 میں ہونے والی پاک بھارت جھڑپوں کو ایک سال مکمل ہوا تھا، اسی مناسبت سے نورین نیازی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے اپنا مؤقف پیش کیا۔

احتشام اللہ کے مطابق یہ انٹرویو ایک یوٹیوب چینل کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم نورین نیازی کی گفتگو سننے کے بعد انہوں نے چینل کے مالک کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرویو اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کے مختصر دورانیے کے صرف دو حصے ادارتی ٹیم کو بھیجے گئے تھے۔ ان کے بقول یہ کلپس اپ لوڈ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ادارتی مشاورت کی غرض سے شیئر کیے گئے تھے۔

احتشام اللہ کا کہنا تھا کہ انہی دو کلپس میں سے ایک حصہ بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کس طرح اپ لوڈ ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کسی ذمہ دار شخص یا ذریعے کی نشاندہی کی۔