پیٹرول 6 روپے 39 پیسے،ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دیے گئے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیاء کی لاگت پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔