موٹروے پر گم شدہ موبائل سمیت19 لاکھ مالیت کے زیورات مالک کے حوالے
ایم14 داؤد خیل کے قریب گمشدہ پرس تلاش کرکے فیملی کے حوالے
فائل فوٹو
موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی، ایمانداری اور فرض شناسی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے 19 لاکھ روپے مالیت کے گم شدہ زیورات اور موبائل فون تلاش کرکے مالک کے حوالے کر دیے۔
اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی ایک فیملی نے ایم-14 داؤد خیل کے قریب پرس گم ہونے کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی۔
فیملی کے مطابق بچوں سے غیر ارادی طور پر پرس گاڑی سے باہر گر گیا تھا۔ گمشدہ پرس میں تقریباً 17 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 2 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے تمام متعلقہ پٹرولنگ موبائلز کو فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا۔
جامع سرچ آپریشن کے بعد موٹروے پولیس نے گمشدہ پرس بحفاظت برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔
متاثرہ فیملی نے موٹروے پولیس کی فوری مدد، دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر کارروائی پر بھرپور اظہارِ تشکر کیا۔