سعودی عرب میں یمنی میزائل حملہ ناکام
میزائلوں کا ہدف یانبو کی آئل ریفائنریاں تھیں، تاہم دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
ریاض: سعودی عرب میں یمن سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث یانبو شہر میں موجود آئل ریفائنریوں کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں تعینات ایک یونانی ساختہ فضائی دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے دونوں بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق میزائلوں کا ہدف یانبو کی آئل ریفائنریاں تھیں، تاہم دفاعی نظام کی بروقت کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
خطے میں جاری کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں توانائی تنصیبات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ ماضی میں بھی یمن سے سعودی عرب کی جانب میزائل اور ڈرون حملوں کی کوششیں سامنے آتی رہی ہیں۔