جاپانی اسکولوں میں چھٹی جماعت تک ایک ہی خاص بیگ کا استعمال

یہ چمڑے سے بنا انتہائی پائیدار اور واٹر پروف ہوتا ہے

July 27, 2026 · کائنات کے رنگ

تصویر: سوشل میڈیا

 

کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان میں اسکول کے بچے ہر سال اپنا بیگ تبدیل نہیں کرتے؟

جاپان میں بچے پہلی جماعت سے لے کر چھٹی جماعت تک، پورے چھ سال صرف ایک ہی بیگ استعمال کرتے ہیں۔ اس خاص بیگ کو “رینڈوسیرو” (Randoseru)کہا جاتا ہے۔ یہ چمڑے سے بنا انتہائی پائیدار اور واٹر پروف بیگ ہوتا ہے۔اس کی قیمت تو زیادہ ہوتی ہے، لیکن اسے اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ یہ چھ سال تک بغیر کسی خرابی کے چلے۔ یہ بیگز کہیں باہر نہیں، بلکہ جاپان ہی کی مقامی ورکشاپس میں روایتی کاریگروں کے ہاتھوں بنتے ہیں۔

ایک بیگ تیار کرنے میں 150 سے زائد پرزے اور 300 سے زیادہ مراحل شامل ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ 6 سال تک خراب نہیں ہوتے۔ اس کی اوسط قیمت 350 سے 500 امریکی ڈالرز (یعنی تقریباً ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) ہوتی ہے۔ کچھ پریمیم چمڑے والے بیگز کی قیمت
1ہزار ڈالرز سے بھی اوپر چلی جاتی ہے!
مزید معلومات کے لیے وڈیو دیکھیں۔