کھلے مین ہولز کومحفوظ بنانے کے لیے راولپنڈی انتظامیہ کی منفردحکمت عملی

خیابان سرسید آفس کے اقدام کی شہریوں کی طرف سے ستائش

July 27, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے واسا خیابانِ سرسید آفس نے کھلے مین ہولز کے خطرات کم کرنے کے لیے حفاظتی اقدام شروع کر دیا ہے۔

علاقے میں سیوریج گٹروں کے ڈھکنوں کے نیچے مضبوط رسی کی حفاظتی جالی نصب کی جا رہی ہے۔

اس اقدام کے باعث اگر کسی وجہ سے گٹر کا ڈھکن چوری ہو جائے یا ٹوٹ جائے تو کسی بچے یا راہگیر کے اچانک گٹر میں گرنے کے خطرات میں نمایاں کمی آئے گی۔

شہریوں نے راولپنڈی انتظامیہ اور واسا خیابانِ سرسید آفس کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کھلے مین ہولز کے باعث کئی حادثات پیش آچکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ پنجاب میں بھی کچھ ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔