آ زاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹر نیٹ سروس بحال

امن وامان کی صورت حال کے باعث 5 جون سے معطل تھی

July 30, 2026 · اہم خبریں

 

آ زاد کشمیر کے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں لگ بھگ 55 دن بعد براڈبینڈ انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔

واضح رہے کہ دو اگست کو آزاد کشمیر کےمظفرآباد ڈویژن میں دوسرے مرحلے کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس میرپور ڈویژن سے بحال ہونا شروع ہوئی تھی۔ 23 جولائی کو میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کی گئی۔

ریاست میں امن وامان کی صورت حال کتے باعث 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔