یہاں کوئی پہلی دفعہ ملک توڑکر بھی وزیراعظم بنا تھا،رانا ثنا اللہ کاپھر بلاول پرحملہ

سیاسی بیان میں ماضی کی قیادت اور انتخابی الزامات کا حوالہ پیش کیا گیا

August 1, 2026 · امت خاص

فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر راناثنااللہ نے  کہا ہے کہ کوئی ملک توڑنے کے بعد بھی وزیراعظم بنا تھا۔

 

راناثنااللہ نے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے حالیہ سیاسی بیانات کےردعمل میں کہا کہ اگر میاں نواز شریف کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وہ پہلی مرتبہ یا ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے وزیراعظم بنے ہیں، تو پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ یہاں یہ بات بھی کی جاتی ہے کہ کوئی پہلی مرتبہ ملک توڑنے کے بعد بھی وزیراعظم بنا تھا۔

ان کا اشارہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی طرف تھا جو 1971 میں سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان کے صدر اور پھر وزیراعظم کے عہدوں پر فائز ہوئے تھے۔