راولپنڈی گرجا روڈ نالے میں6 سالہ بچہ ڈوب گیا،سرچ آپریشن جاری

دھمیال کیمپ میں دو ٹیمیں، چار ایمرجنسی گاڑیاں اور متعدد اہلکار کارروائی میں مصروف

August 3, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 

راولپنڈی کے گرجا روڈ پر ملک کالونی کے قریب نالے میں 6 سالہ بچے کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گرجا روڈ کے نالے میں ڈوبنے والے بچے کی تلاش دھمیال کیمپ کے علاقے میں جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 4 ایمرجنسی گاڑیاں اور 10 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ریسکیو کے مطابق سرچ آپریشن کو مؤثر بنانے کے لیے اہلکاروں کو دو ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔