دنیامیں دستخط کرنے کا رواج کب اورکہاں سے شروع ہوا؟
دستیاب ریکارڈز کے مطابق پہلا شخص کوشیم تھا
August 4, 2026 · کائنات کے رنگ
تصویر: آرم سٹرانگ انسٹی ٹیوٹ
کوئی بتاسکتاہے کہ دنیامیں پہلی بار دستخط کس نے ،کب اور کہاں کیئے تھے؟گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈزکے مطابق، دستخط کرنے والا قدیم ترین شخص کوشیم(Kushim) ہے ۔اس کا تعلق پانچ ہزارسال پہلے عراق سے تھا۔
گینیزبک میں لکھاہے کہ ممکن ہے کوشیم ذاتی نام کی بجائے ایک سرکاری عہدہ ہو، لیکن خاص شخص کے طورپر اس کی شناخت ہی زیادہ قابل قبول خیال ہے۔
اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ کچھ تختیوں پر کوشیم کے نام سے پہلے لفظ سانگا (Sanga) لکھا ہے، جو مندر یا محل کے منتظم کا عہدہ تھا۔
یہ تحریر ذاتی دستخط کی سب سے پرانی مثال سمجھی جاتی ہے۔
دلچسپ کہانی کی مکمل تفصیل اس وڈیومیں۔
ٹیگز: