پی ٹی آئی کا کل ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان

مظاہروں کے اوقات کا اعلان مقامی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا،پارٹی ترجمان

August 4, 2026 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ اگست کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قید کو 3 برس مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو پی ٹی آئی کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ احتجاجی مظاہرے پاکستان بھر میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ مختلف ممالک میں مقیم پارٹی کے حامی بھی احتجاجی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے۔

پارٹی ترجمان کے مطابق مظاہروں کے اوقات کا اعلان مقامی قیادت کی جانب سے کیا جائے گا۔