وزیراعظم شہبازشریف کا وفد کے ہمراہ عمرہ ۔بیت اللہ کادروازہ کھولاگیا

پاکستان کی ترقی و خوشحالی، سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاداور دنیامیں امن کی خصوصی دعائیں

تصویر: سوشل میڈیا

 

وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطح پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی جہاں انہوں نے عبادت کی اور روحانی لمحات گزارے۔وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستانی وفد کے لیے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر وفد کے ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، عوام کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔دورے کے دوران شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کریں گے۔