نوازشریف کس دینی مدرسے کے طالب علم رہے، کیپٹن صفدر کا انکشاف سامنے آگیا
سابق وزیراعظم کے داماد کاایک وڈیو کلپ وائرل
August 10, 2026 · امت خاص
مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ میاں نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے طالب علم رہے ہیں اورعلامہ سرفراز نعیمی سے پڑھے ہیں۔
کیپٹن صفدرکی گفتگو کا ایک وڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے بتایاکہ جمعہ کو والدہ آنکھوں میں سرمہ لگا کر کہتی تھیں جاؤ نواز اسپیکر پر نعت پڑھنا میں سنوں گی۔سابق وزیراعظم کے داماد نے مزید کہا کہ وہ تو سیاست کے ہتھے چڑھ گئے اور لوگوں نے کیا سے کیا بنا دیا۔
یہ واضح نہیں ہوسکاکہ مذکورہ کلپ تازہ ہے یا پھر کوئی پراناکلپ دوبارہ وائر ل ہورہاہے ۔
ٹیگز: