آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فولادی دیوار ہے، ایران کچھ نہیں کر سکتا، ٹرمپ
ایران کے پاس پیسہ نہیں ہے،ان کے پاس صرف جعلی خبریں اور 300 فیصد مہنگائی ہے، سوشل میڈیا پر بیان
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ہماری ناکہ بندی کو ہر شخص فولادی دیوار قرار دے رہا ہے اور ایران اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں انھوں نے دعویٰ کیاکہ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ میرے خیال میں ہم اسے برقرار رکھیں گے۔
ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کے پاس بحریہ یا فضائیہ نہیں ہے، ایرانی فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، پاسداران انقلاب بری طرح کمزور ہو چکے ہیں اور پسپا ہو رہے ہیں جبکہ ایرانی قیادت کی صورتحال بھی غیر یقینی ہے۔
امریکی صدر کے مطابق ایران کے پاس پیسہ نہیں ہے،ان کے پاس صرف جعلی خبریں اور 300 فیصد مہنگائی ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے، عمل کچھ نہیں کرتا۔
