نئی جنگ کی صورت میں ہمارا رویہ زیادہ جارحانہ ہو گا ، پاسداران انقلاب

ایران ’ایک طویل جنگ‘ اور آپریشنز کے تسلسل کے لیے تیار ہے ، سول سنائی راد

August 13, 2026 · اہم خبریں, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیئر عہدے دار رسول سنائی راد نے کہا ہے کہ اگر کوئی نئی جنگ ہوتی ہے تو ایران ’زیادہ مضبوطی سے اور زیادہ جارحانہ انداز‘ میں کارروائی کرے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق سنائی راد نے یہ بھی کہا کہ دشمن سمجھتا ہے کہ اندرونی اختلافات اور اقتصادی دباؤ پیدا کر کے وہ جنوری جیسے واقعات کو دوبارہ دُہرا سکتا ہے، اور اسی مقصد کے تحت اقدامات کر رہا ہے۔

گذشتہ روز ایران کی فوج کے ایگزیکٹو نائب علی رضا شیخ نے بھی کہا تھا کہ ایران ’ایک طویل جنگ‘ اور آپریشنز کے تسلسل کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ ایران کا نظریہ اب محض اپنے دفاع سے تبدیل ہو کر ایسے فعال اقدامات کرنے کی جانب منتقل ہو گیا ہے جن کے نتیجے میں دشمن کو حملہ کرنے کی جرآت ہی نہ ہو۔

علی رضا شیخ نے کہا تھا کہ ایران کی میزائل اور ڈرونز کی پیداواری صلاحیت اسے طویل مدت تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے قابل بناتی ہے۔