حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پھراضافہ کردیا

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے، جبکہ  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

August 21, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے، جبکہ  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس اضافے کے ساتھ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 359 روپے 59 پیسے مقرر ہوگئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست سے 24 اگست تک ہوگا۔