ڈھاکہ سٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

واقعہ ساف چیمپئن شپ فائنل کے دوران پیش آیا

November 18, 2026 · بام دنیا

ڈھاکہ سٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

کے دارالحکومت ڈھاکہ کے نیشنل سٹیڈیم (بنگابندھو نیشنل سٹیڈیم) میں گزشتہ رات پاکستان زندہ باد کے نعرے لگنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر فرحان ورک نے 18 نومبر کو یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کل رات ڈھاکہ سٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجے۔ ویڈیو میں سٹیڈیم کے اسٹینڈز میں موجود ہجوم کے کچھ افراد ہاتھ اٹھائے اور نعرے لگاتے نظر آ رہے ہیں، کئی لوگ موبائل فون سے منظر ریکارڈ کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر “Green Leaf” کا واٹر مارک بھی موجود ہے۔

یہ منظرساف چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میچ میںسامنے آیا۔ فائنل 17 نومبر 2026 کو اسی سٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا، جس میں بھارت نے 2-1 سے فتح حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان نے پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔