فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا

August 24, 2026 · اہم خبریں, قومی
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے تہران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ ایران گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔ پاکستان مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ ایران میں خطے کی صورتحال اور جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات سمیت سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔