وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

August 24, 2026 · اہم خبریں
(فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک

(فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ نے سیاسی رواداری اور باہمی مشاورت کے عمل کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر رابطے اور تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔