جس دن سے عمران خان صحت مند نکلے ، سارے افسردہ ہیں، طلال چوہدری

مسئلہ یہ ہے علاج کے لیے کہا گیا ہے اور علاج بیمار کا ہوتا ہے ، گفتگو

August 24, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس دن سے صحت مند نکلے کسی نے شکر ادا نہیں کیا، سارے افسردہ اور غصے میں ہیں، کہتے ہیں حکومت سے بدلہ لینا ہے، مسئلہ یہ ہے علاج کے لیے کہا گیا ہے اور علاج بیمار کا ہوتا ہے۔ 

پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کی سفارت کاری عروج پر ہے، 78 سال میں سفارتی محاذ پر پاکستان کا یہ عروج کبھی نہیں دیکھا۔

انھوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاتا ہے، اللہ تعالیٰ فیلڈ مارشل کو کامیاب کرے اس دورے کی کامیابی دنیا کے لیے ریلیف فراہم کرے گی۔

طلال چوہدری نے کہا امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا اہم کردار رہا ہے، پوری دنیا نے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا اگر کوئی بیمار نہ ہو اور زبردستی اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کسی اور خواہش کا اظہار ہے، اس کے پیچھے یہی ہوسکتا ہے کہ بیماری کا بہانہ بنا کر این آر او لے لیں۔

طلال چوہدری نے کہا نہ کوئی ڈیل ہے نہ ہی کوئی ڈھیل، سب کہانیاں ہیں جو صرف پی ٹی آئی بنا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اسپیشلسٹ ہیں، سینئر سیاستدان ہیں۔