متحدہ اپوزیشن کا پہلا پارلیمانی اجلاس، اہم قومی امور پر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ

متحدہ اپوزیشن کے پہلے پارلیمانی اجلاس میں جدوجہد کو قانون سازی تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

August 25, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس زیر صدارت قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت دیگر اپوزیشن ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی، امن و امان کی بگڑتی صورتحال، نئے صوبوں کے قیام، عدلیہ، معیشت، دہشت گردی، سیاسی قیدیوں اور دیگر اہم قومی امور پر پارلیمنٹ کے اندر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اپنایا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات میں صوبوں کی تقسیم کا وقت نہیں، اس سے عدم اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ موجودہ گھٹن کے ماحول میں اپوزیشن ارکان کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا خوش آئند ہے جبکہ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مل کر آگے بڑھیں گی۔