آج بادل برسیں گے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

September 11, 2026 · ماحولیاتی تغیر
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ کم رفتار ہواؤں کے باعث موسم مزید گرم محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شہر کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

لاہور میں ہوا کی رفتار تقریباً 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں نویں نمبر پر ہے اور شہر میں آلودگی کی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گرمی کی شدت 30 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغربی سمت سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الحال بارش یا بوندا باندی کا کوئی امکان نہیں۔ شہر کا فضائی معیار تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 100 پارٹیکیولیٹ میٹرز سے کم ریکارڈ ہوئی ہے۔