رضا اللہ نے ڈیبیو پر عالمی ریکارڈ برابر کردیا

رضا اللہ سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ ٹم ساؤتھی نے 2008 میں نیپیئر کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 9 چھکے لگائے تھے۔

September 12, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

برمنگھم: پاکستان کے نوجوان بلے باز رضا اللہ نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کو شاندار بیٹنگ کے باعث یادگار بنا دیا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں رضا اللہ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 9 چھکے لگائے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر آگئے۔

رضا اللہ سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔ ٹم ساؤتھی نے 2008 میں نیپیئر کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 9 چھکے لگائے تھے۔

یوں رضا اللہ نے انگلینڈ کے خلاف ہی اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 9 چھکے لگا کر ٹم ساؤتھی کے عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی۔