عالمی منڈ ی میں تیل مزید 3 فی صدمہنگا۔ قیمتیں107 ڈالرفی بیرل سے اوپر چلی گئیں
جہازوں پر ایرانی حملوں نےرسد سے متعلق خدشات میں اضافہ کردیا
تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت3اعشاریہ 21ڈالر، یا3اعشاریہ 1 فیصد اضافے کے ساتھ 107اعشاریہ 82ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت2اعشاریہ 27ڈالر بڑھ کر 102اعشاریہ 32ڈالر فی بیرل ہوگئی، کاروبار کے آغاز پر قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے حملوں اور خلیج میں جہازوں پر ایرانی حملوں نے تیل کی رسد سے متعلق خدشات میں اضافہ کر دیا ، اس سے قبل سعودی عرب کی ایک اہم تیل پائپ لائن بھی بند ہو چکی تھی۔
سعودی حکام نے سعودی عرب کی مشرق،مغرب تیل پائپ لائن کو ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ یہ پائپ لائن سعودی عرب کو آبنائے ہرمز کی بندش میں اپنی برآمدات کا متبادل راستہ فراہم کرتی ہے، اور اس کی بندش سے عالمی تیل کی رسد کے چار فیصد تک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
گذشتہ ہفتے ان رکاوٹوں کے باعث تیل کی قیمتوں میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا اور قیمتیں جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔