کوہاٹ: سونے کی غیر قانونی کان کنی پر خونی تصادم، چار افراد جاں بحق اور چار زخمی

علاقہ دربو کچ میں دو مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

September 14, 2026 · اہم خبریں
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوہاٹ کے علاقے دربو کچ میں سونے کی مبینہ غیر قانونی کان کنی کے تنازع پر دو مسلح گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی گمبٹ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں کی آمد پر فائرنگ میں ملوث ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔