انگلینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تیاریاں،ای سی بی کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی
ای سی بی ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لے گی
فائل فوٹو
لاہور: پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی ریکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق ای سی بی کی ریکی ٹیم کا یہ معمول کا دورہ ہے، ٹیم لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکی ٹیم آج لاہور میں وینیوز کا جائزہ لے گی، جس کے بعد لاہور میں انتظامات کا جائزہ مکمل کرکے راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم کی سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ سے بھی میٹنگ شیڈولڈ ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ سہہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ سہہ ملکی ون ڈے سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔