ایشیا کپ سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ،پاکستان ویمنز ٹیم پر جرمانہ
سری لنکا کے خلاف میچ میں مقررہ وقت پر اوور مکمل نہ کرنے پر کارروائی کی گئی
September 14, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
دبئی: پاکستان ویمنز ٹیم کو ویمنز ایشیا کپ 2026 کے سیمی فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور مکمل کرنے میں ناکام رہی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جرمانہ قبول کرلیا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔