پشاور: کرپشن پر 13 پولیس اہلکار برطرف

لنڈی کوتل، طورخم سمیت دیگر چوکیوں پر تعینات اہلکاروں کے خلاف کارروائی

September 16, 2026 · قومی

فائل فوٹو

پشاور: پولیس میں کرپشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سی سی پی او پشاور نے 13 اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

ذرائع کے مطابق برطرف کیے گئے تمام اہلکار خیبر پولیس سے تعلق رکھتے تھے اور لنڈی کوتل، طورخم سمیت دیگر چوکیوں پر تعینات رہے۔

اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی شکایات اور الزامات سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے پولیس میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں۔