جمائما گولڈ اسمتھ کی چرچ میں دوسری شادی پر اسلام چھوڑنے کا سوال کھڑا ہوگیا

سوشل میڈیا پر بحث، جمائمہ اور عمران خان کے بیٹوں نے بھی شادی میں شرکت کی

September 17, 2026 · اہم خبریں
جمائما گولڈ اسمتھ کی چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ایک جھلک

جمائما گولڈ اسمتھ کی چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب کی ایک جھلک

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات اور تصاویر کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی ایک چرچ میں منعقد ہوئی ہے، جس کے بعد ان کی مذہبی حیثیت اور اسلام سے متعلق نئے سوالات نے جنم لیا ہے۔

سوشل میڈیا صارف اور مبصر آر شاہد (RAShahzaddk) کی جانب سے جاری کردہ بیان اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کی یہ تقریب ایک چرچ میں انجام پائی جہاں عیسائی روایات کے مطابق فادر نے شادی کی رسومات ادا کیں۔

دستاویزات اور تصاویر کے مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس تقریب میں شادی کی رسومات کے دوران بچوں کی موجودگی بھی نمایاں تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا انہوں نے ماضی میں قبول کیا گیا مذہب ترک کر دیا ہے یا نہیں۔ اس تقریب کے بعد عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس نوعیت کے بیانات سامنے آرہے ہیں جو اس معاملے پر مزید بحث کو جنم دے رہے ہیں۔