شاداب خان نے سی پی ایل میں گیانا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی

اوور کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئنٹن سیمپسن کو پویلین واپس بھیج کر مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں۔

September 18, 2026 · اسپورٹس
شاداب خان نے سی پی ایل میں گیانا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی

شاداب خان نے سی پی ایل میں گیانا کے خلاف ہیٹ ٹرک کرلی

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی20 کرکٹ میں اپنی دوسری ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

شاداب خان نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے گیانا ایمیزون واریئرز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اننگز کے نویں اوور کی آخری تین گیندوں پر شمرون ہیٹمایر، مہدی حسن میراز اور کوئنٹن سیمپسن کو پویلین واپس بھیج کر مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ شاداب خان سی پی ایل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے ہیں۔

شاداب خان کی یہ مجموعی طور پر ٹی20 کرکٹ میں دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔ ٹی20 کرکٹ میں محمد سمیع تین ہیٹ ٹرکس کے ساتھ شاداب خان سے آگے ہیں۔