ایشیا کپ کی ٹرافیاں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر کب پہنچیں گی؟
افیوں کی واپسی کے لیے مقررہ وقت نہیں بتا سکتے، تاہم انہیں توقع ہے کہ دونوں ٹرافیاں بالآخر بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر پہنچ جائیں گی۔
ایشیا کپ کی ٹرافیاں بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر کب پہنچیں گی؟
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی مردوں اور خواتین کی ٹرافیاں بالآخر بی سی سی آئی کے ممبئی میں قائم مرکزی دفتر پہنچ جائیں گی، تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔
ممبئی میں بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ وہ ٹرافیوں کی واپسی کے لیے مقررہ وقت نہیں بتا سکتے، تاہم انہیں توقع ہے کہ دونوں ٹرافیاں بالآخر بی سی سی آئی کے ہیڈکوارٹر پہنچ جائیں گی۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ایشیا کپ کی فاتح ٹرافی اور میڈلز وصول نہیں کیے تھے۔
اس سے قبل گزشتہ سال مردوں کے ایشیا کپ فائنل کے بعد بھی بھارتی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق خواتین ٹیم کی جانب سے ٹرافی اور میڈلز نہ لینے کا فیصلہ پہلے ہی ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا گیا تھا اور اسے ادارہ جاتی فیصلہ قرار دیا گیا۔
خواتین کے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ٹرافیوں کی واپسی کے معاملے پر بی سی سی آئی سیکریٹری نے کہا کہ دونوں ٹرافیاں بالآخر ممبئی میں موجود بورڈ کے دفتر پہنچیں گی۔