پاکستان ویمنز نے ایشین گیمز میں کانسی جیت لیا

امِ ہانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا، تسمیہ رباب، نشرا سندھو اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

September 22, 2026 · اسپورٹس
پاکستان ویمنز نے ایشین گیمز میں کانسی جیت لیا

پاکستان ویمنز نے ایشین گیمز میں کانسی جیت لیا

کوروجی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز 2026 کے برونز میڈل میچ میں بنگلا دیش کو 31 رنز سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

کوروجی اسپورٹس پارک نیشن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ کپتان فاطمہ ثنا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 30 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہیدہ اختر، شورنا اختر اور رتو مونی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سنجیدہ اختر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز تک محدود رہی۔ اس طرح پاکستان نے مقابلہ 31 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے امِ ہانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا، تسمیہ رباب، نشرا سندھو اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ ایشین گیمز 2026 میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جس کے بعد ٹیم نے برونز میڈل کے مقابلے میں بنگلا دیش کا سامنا کیا۔ ایونٹ کے گولڈ میڈل میچ میں سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔