ایشین گیمز،پاکستان ہاکی ٹیم اور کبڈی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو گول کیے، جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

September 22, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز،پاکستان ہاکی ٹیم اور کبڈی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

ایشین گیمز،پاکستان ہاکی ٹیم اور کبڈی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

ایشین گیمز میں پاکستان کی کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے اپنے گروپس میں دوسری فتح حاصل کرلی۔

کبڈی کے مقابلوں میں گروپ بی کے میچ میں پاکستان کا سامنا نیپال سے ہوا، جہاں قومی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 43 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

یہ ایشین گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم کی مسلسل دوسری فتح ہے، جس کے بعد ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی کی امیدیں مزید مضبوط ہوگئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔ قومی ٹیم نے ازبکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے دو گول کیے، جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔